"Dozens of Army Men killed in a Bomb attack near Bannu.......".
MY QUESTION 'WILL YOU EVER FEEL "THE CHIP ON YOUR SHOULDER" THE LEADERS OF MY BELOVED PAKISTAN?
AND IF YOU DON'T WANT TO......... 'THEN READ THE WRITING ON THE WALL'.
قبیلے والو !
تمھاری آنکھوں میں جب کبھی آفتاب اُترے
تو دیکھ لینا !
تمھاری بستی کی کچی پگڈنڈیوں کو
پتھر نگل چکے ھیں !
تمھارے چوپال
سنگ بستہ حویلیوں میں بدل چُکے ھیں ۔
قبیلے والو !
قدم قدم سج گیٔے ھیں مقتل
قدم قدم ھے لہو کی بارش ! !
تمھارے رشتوں کی ۔ ۔ ۔ ۔ ۔
آبِ سر سے لکھی ھویٔ مستقل عبارت ۔
تمھاری تنہایٔوں کی دیمک نے چاٹ لی ھے !!
قبیلے والو !
تمھاری بستی کے اُس طرف
شہد کی ندی سے پرے َ۔ ۔ ۔ ۔
بہت دُور ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ دودھ کی نہر کے کناروں پہ
ٌموتٌ منڈلا کے اپنے سوداگروں کے خیمے لگا رھی ھے !
قبیلے والو !
مجھے نہ جھٹلاو
میں نے بے دست و پا ھوا سے یہی سنا ھے
کی آنے والا ھر ایک موسم قضا کا موسم
کہ آنے والی ھر ایک ساعت
فنا بہ لب ھے
کہ آنے والا ھر ایک لمحہ
اجل بہ پا ھے ۔
قبیلے والو !
مجھے نہ جھٹلاو
اب کے تازہ عذاب اُترے تو دیکھ لینا !
قبیلے والو !
مجھے نہ جھٹلاو
تمھاری آنکھوں میں جب کویٔ آفتاب اُترے
تو دیکھ لینا ۔ ۔ ۔ ۔
AKHTAR N JANJUA
http://anjanjua.blogspot.com/
http://www.facebook.com/akhtar.janjua
https://twitter.com/IbneNawaz
No comments:
Post a Comment