عجب اِس دنیا کا دستور دیکھا ۔ ۔ ۔
نہتا اور مسکین سامنے تو حکم "تُن دو"۔
بارود بردار ، ہمہ وقت مارنے کے لیے تیار مارے للکار تو آتی ہے پُکار "سُن لو"۔
عجب اِس دنیا کا دستور دیکھا ۔ ۔ ۔
مُلاں اخلاق سے گری حرکت کا مرتکب ۔۔ ۔ "تُن دو"۔
مسٹر ، ہمالیہ جیسی مخربِ اخلاق حرکت کا مرتکب ۔ ۔ ۔ "سُن لو"۔
عجب اِس دنیا کا دستور دیکھا ۔ ۔ ۔
سانپ پالنے کا شوق، چلیوں دودھ اور دیگوں گوشت نظر ۔ فربہ ہو کر اِنہیں ہی کاٹیں، قوم کو ڈسیں اور ہنسیں ۔لیکن کچھ بھی ہو نئے سنپولوں کی تلاش ضروری۔
عجب اِس دنیا کا دستور دیکھا ۔ ۔ ۔
ميدان میں خونی ملاکھڑا، کھربوں کا نقصان،کروڑوں ہراساں اور ہزاروں تہہ تیغ لیکن پھر بھی اتالیق وہی۔
عجب اِس دنیا کا دستور دیکھا ۔ ۔ ۔
خونخوار دوست انتہا کا بد عہد، کہہ مکرنا، اڑیل، ہر وقت غوغا، پیٹھ میں خنجر، مطلب کا دیو، تباہی کا دیوتا ۔۔ لیکن قبلہ وہی، چاکری اُسی کی۔
عجب اِس دنیا کا دستور دیکھا ۔ ۔ ۔
ہر چڑھا اور چمکتا سورج ’رام‘ او ر وہی جب ڈحلے تو ’راون‘۔
عجب اِس دنیا کا دستور دیکھا ۔ ۔ ۔
دوسرا پھنسے تو اس کا ہاتھ اور گردن پٹاری میں، اپنی باری لگے تو پٹاری کُھوہ میں۔
عجب اس دنیا کا دستور دیکھا ۔ ۔ ۔
منڈیر پر چڑھتے ہوے جن کے کندھوں پر پاوں، انہی کے بھوک زدہ ڈھانچے مگر مچھوں کی غذا۔
عجب اس دنیا کا دستور دیکھا ۔ ۔ ۔
اپنی سنتان بلوان، دوسروں کے حکیم بزرگ ککھ کاری۔
عجب اس دنیا کا دستور دیکھا ۔ ۔ ۔
ملک کی ضرورت بہت کہ قائم رہے تاکہ سلسلہِ شبخونی و رہزنی ورسہ گیری و ڈکیتی چلتا رہے۔
عجب اس دنیا کا دستور دیکھا ۔ ۔ ۔
تو بھی سادہ ہے کبھی چال بدلتا ہی نہیں
ہم بھی سادہ ہیں اسی چال میں آ جاتے ہیں
AKHTAR N JANJUA
http://www.facebook.com/akhtar.janjua
https://twitter.com/IbneNawaz
No comments:
Post a Comment