AKHTAR N JANJUA

Allah created humans from a male and a female and made into tribes and nations for identification. However the most righteous is the most honoured. No Arab has any superiority over a non-Arab nor is a White any way better than a Black. All created beings are the decendants of Adam and existence of Adam sprang from dust. hence all claims to superiority and greatness, all demands for blood or ransom and all false traits or trends of rule are false.

Breaking

Sunday, June 27, 2021

2:33 PM

جب سمجھ آتی ہے تو سمجھ آتی ہے ۔۔



زندگی کی مُٹھی سے
رِیت جَب نِکل جاۓ
بھید اپنے جیون کا
تَب سمجھ میں آتا ہے
سب سمجھ میں آتا ہے
اب سمجھ میں آتا ہے
پیار کی کہانی میں
کِس جگہ ٹہرنا تھا ؟
کِس سے بات کرنا تھی ؟
کِس کے ساتھ چلنا تھا ؟
کون سے وہ وعدے تھے ؟
جِن پے جان دینا تھی
کِس جگہ بِکھرنا تھا ؟
کِس جگہ مُکرنا تھا ؟
کِس نے اِس کہانی میں
کِتنی دور چلنا تھا ؟
کِس نے چڑھتے سورج کے
ساتھ ساتھ ڈھلنا تھا ؟
اب سمجھ میں آتا ہے
اُس نے جو کہا تھا سب
ہم نے جو ُسنا تھا تب
کِس طرح ہلے تھے لب
کِس طرح کٹی تھی شب
ہم نے ان ُسنی کر دی
بات جو ضروری تھی
کِس قدر مکمل اور
کِس قدر ادھوری تھی
وہ جو اِک اِشارہ تھا
ذکرجو ہمارا تھا
وہ جو اِک کنایہ تھا
جو سمجھ نہ آیا تھا
اب سمجھ میں آتا ہے

جان ہی کے دُشمن تھے
جان سے جو پیارے تھے
ہم جہاں پہ جیتے تھے
اصل میں تو ہارے تھے
راہ جِس کو سمجھے ہم
راستہ نہیں تھا وہ
واسطہ دیا جِس کو
واسطہ نہیں تھا وہ
کِس نے رَد کیا ہم کو ؟
کِس نے کیوں بُلایا تھا ؟
جِس کو اِتنا سمجھے ہم
کیوں سمجھ نہ آیا تھا ؟


اَب سمجھ میں آتا ہے
اَب سمجھ میں آیا جب
زندگی اَکارت ہے
ایسی اِک بُجھارُت ہے
جو دیر سے سمجھ آئی
زندگی کے بھیدوں کو
ہم نے جب سمجھنا تھا
تَب سمجھ بھی آتی تو
ہم نے کَب سمجھنا تھا
آنکھ جَب پگھل جاے
اور شام ڈھل جاے
زِندگی کی مُٹھی سے
رِیت جَب نِکل جاے
بھید اپنے جیون کا
تَب سمجھ میں آتاہے
سب سمجھ میں آتا ہے





AKHTAR N JANJUA
http://anjanjua.blogspot.com
http://www.facebook.com/akhtar.janjua
https://twitter.com/IbneNawaz

Tuesday, June 22, 2021

9:56 AM

تقوی اور صرف تقوی ۔۔ بازی گری نہیں ۔۔۔

سلام اور دعائیں


۔[ابتدائیے کے بغير]۔


 وہ علما اور دینی رہنما جو شریعت اور طریقت، علم اور حلم، وفا اور حیا، جہد و زہد، کی روشنی طریقہِ  محمدی (صلی اللہ علیہ وسلم) پر قائم  رہ کر بکھیر رہے ہوں اور شعبدہ بازی و ریا کاری سے پاک ہوں تو ہماری نظریں اُن کے چہروں سے ہٹنی نہیں چاہییں کیونکہ وہ نبی پاک صلی اللہ علیہ وسلم کے ثقہ وارث ہیں۔  


لیکن جب ہم دیکھیں کہ وہ دنیاوی خواہشات، نفسانی خرافات اور شیطانی عادات میں ملوث ہو گیے ہیں تو اپنا دین اور ایمان بچانے کے لیئے اُن سےفوری دوری اختیار کر نا لازم ہے۔ 





اور مت پیروی کرو اُس کی جسے ہم نے اپنی ےیاد سے غافل کر دیا ہو اور وہ اپنی نفسانی  خواہشات کی اتباع میں حد سے گذر گیا ہو ۔ کہف 28



Ulema and Religious Leaders are trustees of Prophet SAWS only till the time they remain away from the forbiddens and worldly pursuits. When they indulge and become the disciples of Iblees WE MUST STAY AWAY FROM THEM TO SAFEGUARD OUR DEEN O EEMAN. 


And do not follow him whose heart We have made heedless of Our remembrance and who follows his desire and whose affair is ever [in] neglect - Kahf 28



AKHTAR N JANJUA
http://anjanjua.blogspot.com
http://www.facebook.com/akhtar.janjua
https://twitter.com/IbneNawaz




Sunday, June 20, 2021

7:30 PM

ایامِ والدين (مدر ڈے ۔ فادر ڈے) اور ہم ۔ ۔ ۔

 سلام اور دعائیں ۔ ۔ ۔

دوستو یاد رکھنا، یاد کرنا اور یادوں کی بارات سجاے رکھنا انسانی فطرت ہے ۔ انہی یادواشتوں پر مبنی ہم مختلف ایام مناتے ہیں، خوشیاں بانٹتے ہیں اور شکرانہ ادا کرتے ہیں  ۔ آج صبح فجر کے بعد میرے بچوں نے مجھے  وش کرنا شروع کیا تو میں نے  پوچھا کہ آج کیا ہے ؟ معلوم ہوا کہ آج ’فادر ڈے‘ ہے۔ سوشل میڈیا بھی تصاویر، تہینیتی تحاریر اور ان گنت دعاوں سے لبریز ؛  سوچا کہ میں بھی اپنے بابا جی کو یاد کر لوں پھر خیال آیا کہ میں تو اپنے والدین کی ظاہری حیات میں اور حیاتِ برزخ میں بھی ہر دن، ہر شب اُن کو یاد کرتا ہوں، اُن کا شکر گذار ہوتا ہوں اور  اُن کی مغفرت اور بلندیِ درجات کے لیےاللہ کریم سے گڑگڑا کے دست بادعا ہوتا ہوں ۔ نہ صرف اُن کے لیے بلکہ جمیع مسلمین و مسلمات کے لئے  نمازِ پنجگانہ، فرائض، واجب،  سنت اور نوافل کی  ہر آخری رکعت میں مناجات کرتا ہوں:۔


اس کے علاوہ دن میں تقریبا تین دفعہ  خصوصی نفل پڑھتا ہوں اور ان کا ثواب خاتم النبیین، رحمتہ العالمین ﷺ کی خدمتِ اقدس میں پیش کر کے اُنہی ﷺ کے واسطہِ جلیلہ سے آدم علیہ السلام سے لیکر روزِ قیامت تک آنے والی مومن ارواح کوارسال کرتا ہوں ۔ 

علاوہ ازیں صبح و مسا کے وظائف میں سے مسبعات العشر میں سات سات دفعہ مندرجہ ذیل دعا کرتا ہوں:۔



سالانہ ایک دن منانا بہت اچھا لیکن وظیفہِ ابراہیم علیہ السلام  پر عمل کرتے  ہوے ہر روز اور ہر لمحہ  اُس سے بھی زیادہ ضروری ۔ 

صدیوں پرانی سنت کی موجودگی میں نئی چیزیں کس بھاو کی۔ ۔ ۔

الله کریم توفيق دے۔ 

آمين بجاہِ سید المرسلين، خاتم النبين  ﷺ۔






AKHTAR N JANJUA
http://anjanjua.blogspot.com
http://www.facebook.com/akhtar.janjua
https://twitter.com/IbneNawaz