AKHTAR N JANJUA

Allah created humans from a male and a female and made into tribes and nations for identification. However the most righteous is the most honoured. No Arab has any superiority over a non-Arab nor is a White any way better than a Black. All created beings are the decendants of Adam and existence of Adam sprang from dust. hence all claims to superiority and greatness, all demands for blood or ransom and all false traits or trends of rule are false.

Breaking

Saturday, October 12, 2019

قابلِ غور و عمل باتیں ۔۔۔۔

سلام اور دعائیں ۔ ۔ ۔

خیر و شر، امتحان و ڈر، نُور و ظلمات، دن اور رات سب ساتھ ساتھ۔



اچھائ کی ترغیب بھی بہت اور برائ کی تحریک  بھی پیہم۔



بدن کی حفاظت و خوبصورتی کے بڑے جتن لیکن روح و بطن کی ترویج و پرورش  اُ س سے اہم۔





اللہ کریم ہمیں صراط مستقیم پر چلنےوالوں کا ہمراہی بناے۔ اعمالِ صالحہ کی توفیق عطا فرماے۔ دانستہ و نادانستہ گناہوں سے توبہ  اور شکرانہ میں ہمیشگی مقدر کرے۔  آمین

یاد رکھنے کے باتیں:۔
خداوندِ ذوالجلال کے بتلاے ہوے رستے پر چلنے والوں کا خداوندانِ باطل کچھ بگاڑ نہیں سکتے کیونکہ فرمان، الہی ہے کہ حزن و خوف اُن کے نزدیک آ ہی نہیں سکتا۔
کام کے وقت کام اور رکوع و سجود کے اوقات پر اخلاص میں دارین کی مشکلاتِ کلیہ کا حل موجود۔ دینی اور دنیاوی مقاصد سے خلوص بطریقہِ محمدی تو فلاح کے علاوہ کچھ اور ظہور ہی نہین ہوسکتا۔ 
 رضا رب کی تسلیم ہماری۔ ۔ ۔ یہ شیوا بن جاے تو سکونِ قلب و روح یقینی، حالات جیسے بھی ہوں۔ 
انسانی رویوں سے الجھنا صرف  الجھاو ہی پیدا کر سکتا ہے۔انسانوں کی طرف سے ناقدری پر کڑھنا ضیاعِ وقت ہے۔ قدر و درجات وہی جو اللہ کریم عطا فرماے۔
قابل بھروسہ اور پرخلوص احباب عطیہِ خداوندی ہوتے ہیں۔ ذاتی اغراض و مقاصد کی نظر ایسے قیمتی اثاثوں کو کر دینا ناشکری ہے  جس کا لازمی ثمر محرومی و مایوسی نکلتا ہے۔
لبِ لباب ۔ ۔ ۔ ستارُ العیوب و علامُ الغیوب و غفار الذنوب  سے  معاملات درست ہو جائیں تو فوز العظیم۔  



اور
وقت کی قدر ضروری کیونکہ لمحے جو بیت جائیں، وہ کبھی لوٹتے نہیں۔
    

     


AKHTAR N JANJUA
http://anjanjua.blogspot.com
http://www.facebook.com/akhtar.janjua
https://twitter.com/IbneNawaz
https://www.youtube.com/channel/UCcWozYlUgu-bkQU_YcPoxTg?view_as=subscriber
https://www.pinterest.com/akhtarjanjua
https://www.linkedin.com/in/akhtar-janjua-90373825

No comments: