AKHTAR N JANJUA

Allah created humans from a male and a female and made into tribes and nations for identification. However the most righteous is the most honoured. No Arab has any superiority over a non-Arab nor is a White any way better than a Black. All created beings are the decendants of Adam and existence of Adam sprang from dust. hence all claims to superiority and greatness, all demands for blood or ransom and all false traits or trends of rule are false.

Breaking

Friday, January 13, 2017

خواب ۔ ۔ ۔ اور ۔ ۔ ۔ پاکستان !

سلام اور دعائیں 

ورق گردانی کرتے ہوے یونہی جاوید شاہین کی اس نظم پہ آ کر نظر رک گئی پھر جھک گئی کہ یہ اپنی کہانی لگی  ۔ ۔ ۔

 دوستوں کی نظر ہے ۔ 


میں نے رات سے پوچھا

میرے گھر سے چوری ہو جانے والا خواب

تمہارے پاس تو نہیں

میرے ہمسائے کے بچوں کا خواب

گھروں میں بیٹھی جواں لڑکیوں کے خواب

شہر سے ہجرت کر جانے والے سارے خواب

تمہارے پاس تو نہیں؟

رات میری آنکھوں میں جھانک کر بولی

اتنے سارے خوابوں کا چوری ہو جانا

اور شور نہ مچنا

اتنے سارے خوابوں کا قتل ہو جانا

اور سراغ نہ چلنا

اتنی ساری لاشوں کا دریا میں بہا دیا جانا

اور پانی کا رنگ نہ بدلنا

کیسے ممکن ہے

تمہاری مرضی کے بغیر

تمہاری شرکت کے بغیر'

پھر وہ گود میں اٹھایا ہوا چاند

میری طرف بڑھا کر بولی:
اس کے سر پر ہاتھ رکھو

اور قسم کھاؤ

اپنی بے گناہی کی

اپنی معصومیت کی

اور میں اس کا منہ تکتا رہ گیا


AKHTAR N JANJUA
https://www.facebook.com/akhtar.janjua
http://anjanjua.blogspot.com/ 
https://twitter.com/IbneNawaz

No comments: