AKHTAR N JANJUA

Allah created humans from a male and a female and made into tribes and nations for identification. However the most righteous is the most honoured. No Arab has any superiority over a non-Arab nor is a White any way better than a Black. All created beings are the decendants of Adam and existence of Adam sprang from dust. hence all claims to superiority and greatness, all demands for blood or ransom and all false traits or trends of rule are false.

Breaking

Saturday, August 27, 2016

سدا سلامت پاکستان ۔ ۔ ۔ ۔ تا قیامت پاکستان !

پاکستان زندہ باد

پاکستان پائندہ باد

جیوے وطن ۔ ۔ ۔ ۔ مٹیں دشمن

ازلی دشمن تو خیر۔ ۔ ۔ ۔ ۔ لیکن بد نصیب ہیں وہ تمام  نمک حرام جنہیں عزت، شہرت، شان، طعام اور پہچان تو پاکستان نے دی، جو کھائیں تو پاکستان کا اور بھونکیں دشمنوں کے اشاروں پر ۔ ۔ ۔ ۔ لعنت ہزار بار ، باربار اور لگا تار ۔ ۔ ۔
  
  تقاضا وقت کا ہے کہ تمام مجبوریوں کی رسیوں کو کاٹ پھینکا جاے،   مصلحتوں بھرے لباس چاک کر دیئے جائیںاوراُٹھ کھڑے ہوں ’پاکستان زندہ باد‘ کے نعرے لگاتے ہوے   ۔۔  ہر دشمنِ وطن کو پہچانا جاے اورپٹخ دیا جاے ہر مردود کو ۔ ۔  

اب ہو وفا بھی پاکستان کی خاطر اور جفا بھی پاکستان کے لئے ۔ ۔ ۔ ۔ 

لیکن صرف نعروں پہ کارواں نہیں چلے گا، سچا اور سُچا عمل ہی کامیابی کی ضمانت بن سکتا ہے ۔

 جان رکھیے کہ پاکستان ہے تو ہم ہیں اس لئے پاکستان پر سب کچھ قربان ۔

ایمان بھی یہی

عرفان بھی یہی

 ایقان بھی یہی

امانت بھی یہی

سچای بھی یہی اور ہم سب کی ضرورت بھی یہی ۔ ۔ ۔ ۔ ۔


 اور رہنمایانِ ملت، پاسدارانِ قوم اور عبقریانِ اُمت، تمھارا ہر عمل، تمھاری خاموشیاں، تمھارے مصلحتیں، تمھاری مجبوریاں  اللہ کریم بھی دیکھ رہا ہے اور تاریخ بھی اپنا قلم لے کر بیٹھی ہے ۔ ۔ ۔ ۔

 مکافاتِ عمل سے نہ کوی بچا ہے نہ کوی بچے گا ۔ رہے نام پاک پروردگار کا۔



تاہم یقینی بات یہ کہ انشا اللہ

یہ ہمارا خوبصورت پاکستان

اِس کی پھول وادیاں

اِس کے میٹھے کھیت، معطر فضائیں

اِس کے سر بفلک پہاڑ، سر سبز میدان، تا حدِ نظر صحرا

اِس کی فردوس لہریں، تسنیم موجیں

اِس کی کوئل کی کوکیں، بلبل کے نغمے

اس کے مچلتے دریا، رنگین موسم

 اس کے شہید، اس کے غازی، اس کے کے ان تھک مزدورو کسان و جوان

سب رہیں گے۔ 

انشا اللہ ۔

  
مٹیں گے تو اِس کے دشمن اور دشمنوں کے آلہِ کار ابنِ اُبی کے پیروکار ۔ ۔ ۔ ۔

سدا سلامت پاکستان ۔ ۔ ۔ ۔ تا قیامت پاکستان



میں مطمٗئن ہوں اگرچہ خراب ہے ماحول
خزاں کے بعد کا موسم بہار ہوتا ہے 

 
       

No comments: