REFLECTION
1:21 PM
Thursday, May 28, 2020
Monday, May 25, 2020
Wednesday, May 20, 2020
Monday, May 11, 2020
Sunday, May 10, 2020
REFLECTION
6:17 PM
ایام ۔ مکہ ۔۔ بدر ۔۔۔ اور ماں ۔ ۔ ۔
سلام اور دعائیں ۔ ۔ ۔
رمضان کریم کی بركات و فیوضیات سے آپ اور گرد و نواح منور و معطر ہوں۔ روحاني بالیدگی اور جسمانی صحت و پاکیزگی مقدر ہو جاے ۔ آمین
آج صبح سحری کے لئے دستر خوان پر آنے والے بچے اپنی ماں جی کو آتے ہی وش کر رہے تھے کیونکہ آج مدرز ڈے ہے۔ میں دھیرے دھیرے مسکرا کر ان کے سلام کا جواب دے رہا تھا اور حیران تھا کہ کیسی خوش کُن تبدیلیوں کو گلوبل ویلج کے برقی مواصلاتی رابطوں نے ہماری زندگیوں کا حصہ بنا دیا ہے ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ اور اس بھیڑ چال میں ہم کیا کچھ بھلا بیٹھے ہیں اور کیا گنوا چکے ہیں ؟؟؟؟
ماں کوی ہو، کہیں کی ہو عظیم المرتبت ہے اسی لئے تو ہمیں حکم ہے والدین سے احسان والا رویہ اپنانے کا، ان کا حکم ماننے کا اور اف تک نہ کرنے کا۔اور سب سے بڑھ کر یہ درسِ خلیلی (علیہ السلام) کہ روازنہ نہ صرف یہ کہ مدرز ڈے منایا جاے بلکہ والدین ڈے منایا جاے اور وہ بھی دن میں پانچ دفعہ ۔ ۔ ۔ صرف فرض پڑھنے والے پانچ لیکن سنت و نوافل و تراویح و تہجد پڑھنے والے تو درجنوں دفعہ ۔۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ربنا الغفرلی ولوالدی ۔ ۔ اکثر مسلمان سلام سے پہلے یہی دعا کرتے ہیں ۔ ۔ ۔ دعاِ ابراہیمی ۔ ۔ ۔ یہ سال میں ایک دن والے تو وہ ہوں گے جو والدین کو اولڈ ہومز میں چھوڑ آتے ہیں ۔ ۔ ۔ ہمارا تو ہر یوم والدین ڈے ہے۔
دوسري طرف قابلِ افسوس بات یہ ہے کہ اسلامی تاریخ کے بڑے ایام آتے ہیں اور گذر جاتے ہیں ۔ ۔ ۔ رمضان کریم مہینہ ہے بدر کا، (سولہ اور سترہ)، بدر والوں کا، فاتحینِ مکه کا،وہ جو بڑی بے سروسامانی سے نکالے گئے تھے، جن پر ہر ظلم روا رکھا گیا تھا لیکن وہ واپس آے تو اس شان سے کہ بڑے دشمن کا گھر بھی دارلامن قرار دیا، نہ کوی بدلہ لیا نہ کچھ فاتحین کی طرح تاخت و تاراج کیا ۔ ۔ ۔ رحم اور کرم کی بارشیں امڈ کر برسیں اور انسانیت فروش دشمن انسانیت کے عظیم نشان بن گئے ۔ ۔ ۔
بدر جہاں ۔ ۔ ۔ ایمان اور عمل ۔ ۔ کی ایسی مثالیں رقم ہویں کہ بدریوں کا مقام ہی علیحدہ ہو گیا ۔ ۔
۔ صحابہ کرام سب عظمتوں کے مینار لیکن بدری اصحاب عظمتوں کے شمس و قمر ۔ ۔ ۔
کاش ہم سب ان ایام کو بھی یاد رکھیں اور ان سے منسلک ایمان و عمل کی عظیم داستانوں کو بھی
ہیپی مدرز ڈے ۔ ۔ ۔
AKHTAR N JANJUA
http://anjanjua.blogspot.com
http://www.facebook.com/akhtar.janjua
https://twitter.com/IbneNawaz
http://www.facebook.com/akhtar.janjua
https://twitter.com/IbneNawaz
https://www.youtube.com/channel/UCcWozYlUgu-bkQU_YcPoxTg?view_as=subscriber
https://www.pinterest.com/akhtarjanjua
https://www.linkedin.com/in/akhtar-janjua-90373825
https://www.linkedin.com/in/akhtar-janjua-90373825
Sunday, April 26, 2020
REFLECTION
1:45 PM
غور طلب باتیں ۔ ۔ ،
سلام اور دعائیں ۔ نصرت و پناہِ خداے ذوالجلال ہو، گناہ سے، وبا سے، ابتلا سے، شیطان سے ہر امتحان سے۔ تمام برکات و فیوضیات و رحمتیں رمضان المبارک کی مقدر ہوں۔ آمین
کل صدرِ یوگنڈا جناب کاگوتا موسیوینی سے منسوب کرونا کے تناظر میں ایک بیان نظر سے گذرا۔ بیان کا حرف حرف غور اور عمل کا متقاضی ہے پوری دنیا کے لوگوں کے لئے ۔ ایک ’شفیق اور محترم بڑے‘ نے اردو ترجمے کی خواہش فرمای؛ کاوش آپ سب کی نظر ۔ ۔ ۔
صدرِ مذكور نے بیان میں اُن تمام لوگوں کو تنبیہ کی جن کا رویہ غیر ذمہ دارانہ ہے:۔
خداوندِ کریم کو بہت کام ہیں، اُس نے پوری دنیا کی پرورش و دیکھ بھال کرنی ہے، وہ یوگنڈا کے حقما کے لئے ہمہ وقتی توجہ کیوں فرماے گا؟
اُن سے منسوب بیان کا پورا متن ہے:۔
حالتِِ جنگ میں کوی کسی دوسرے کو اپنے گھر تک محدود رہنے کو نہیں کہتابلکہ سب اپنی مرضی سے گھر تک محدود ہو جاتے ہیں۔ اور گھر کے اندر کوی تہہ خانہ ہو تو جنگ کے خاتمے تک وہاں روپوش ہو جاتے ہیں۔
جنگی حالات میں اصرار شحص آذادی پر نہیں بلکہ ’بچ جانا‘ ترجیحِ اولیں ہوتا ہے ۔ لوگ بھوک اور خوراک کی تنگی کی شکائت نہیں کرتے ہیں بلکہ دعا کرتے رہتے ہیں کہ محفوظ رہیں ۔
حالتِ جنگ میں لوگ کاروبار پر نہیں بلکہ زندہ رہنے پر اصرار کرتے ہیں۔ اس یقین اور دعا کے ساتھ کہ زندہ رہے تو کاروبار پھر چل پڑے گا (اس دوران اگر لوٹ نہ لیا گیا ہو یا کسی بم کا نشانہ نہ بن گیا ہو)۔
دورانِ جنگ لوگ ہر نئے دن پر اللہ کے شکر گذار ہوتے ہیں کہ آج بھی بچ گئے۔ درایں حالت یہ شکوہ نہیں ہوتا کہ بچوں کے سکول بند ہیں بلکہ دعا ہوتی ہے کہ سکول کوی ایسا مرکز نہ بن جائیں جہاں بچوں کو زبردستی بھرتی کر کے جنگ میں دھکیل دیا جاے۔
پوری دنیا اس وقت ایک جنگ لڑ رہی ہے۔ ایسی جنگ جہاں نہ توپ کی ضرورت ہے نہ بارود کی۔ جس میں انسانی سپاہ نہیں اور جس کی کوی باونڈری نہیں۔ کوی جنگ بندی سمجھوتہ نہیں۔ جس میں نہ کوی جنگی آپریشن دفتر ہے اور نہ کوی مقدس جگہ۔
یہ جنگ لڑنے والی فوج رحم سے ناآشنا ہے اور انسانی مہربانی و ہمدردی سے اسے کوی تعلق نہیں۔ یہ کوی امتیاز نہیں کرتی۔ بچے، بوڑھے، مرد و زن ، عبادت گاہیں ۔۔۔ کسی میں نہیں۔
اسے نہ مالِ غنمت میں دلچسپی ہے نہ حکومتیں گرانے میں۔نہ مادی وسائل نہ معدنی ذخائر اس کا مطمع نظر۔نہ ہی اس کی کوی مذہبی پھیلاو،نسلی تفاخر اور نظریاتی سیادت و غلبہ کی خواہشات ہیں ۔
یہ ایک انتہای پھرتیلی، غیر مرئی ، ظالمانہ طور پر پر اثر فوج ہے۔ اس کا واحد ایجنڈا موت ہے۔ اس کی تسلی دینا کو موت کی وادی میں تبدیل کرنے میں ہے۔ اور اس میں کسی کو شک نہیں ہونا چاہیئے کہ یہ اپنا ہدف حاصل کر سکتی ہے ۔
اس کو نہ بر چاہیئے، نہ فضا اور نہ بحر، لیکن پھر بھی اس کے اڈے دنیا کے ہر ملک میں موجود ہیں۔ اس کی حرکات و سکنات کسی جنگی قانون کے تابع نہیں کیونکہ یہ خود قانون ہے۔
یہ کرونا وایئرس ہے
اسے کووڈ۔۱۹ بھی کہتے ہیں کیونکہ اس نے اپنی رونمای ۲۰۱۹ میں کرای۔
شکر ہے کی اس فوج کی ایک کمزوری بھی ہے اور اسے شکست سے دوچار کیا جا سکتا ہے؛ جس کے لئے اجتماعی عمل، نظم و ضبط اور برداشت ضروری ہیں۔ اس کی کمزوریاں کیا ہیں:۔
یہ سماجی اور جسمانی دور ی کے مقابلے میں پنپ نہیں سکتی۔ اس کو جلا بخشتی ہے قربت جس کی محبت میں یہ چمٹ جاتی ہے۔
اجتماعی شعور اور سماجی اور جسمانی دوری کے سامنے یہ ہتھیار ڈال دیتی ہے
صفائ اور ذاتئ طہارت کے مقابلے مین یہ پسپائ پر مجبور ہو جاتی ہے۔
یہ بے یار و مددگار ہو جاتی ہے جب لوگ اپنا مقدر اپنے ہاتھوں میں لے لیتے ہیں ۔ ۔ ۔ بار بار ہاتھ دھونے سے اور جراثیم کُش کریم لگانے سے۔
یہ وقت میرے عزیزو ، بگڑے بچوں کی طرح روٹی پانی کے لئے چیخنے چلانے کا نہیں ہے کیونکہ کتابِ مقدس ہمیں بتلاتی ہے کہ صرف خوراک ہی زندگی کا مقصد نہیں۔ آیئے ہمیں حکومتی احکامات و ہدایات پر عمل کرتے ہوے اس فوج کو (کرونا کو) کو پچھاڑتے ہیں۔ صبر و برداشت کا مظاہرہ کرتے ہیں، اپنا، اپنے اہل و عیال، اپنے دوستوں اور اہلِ وطن کا خیال رکھتے ہوے سماجی اور شخصی دوری کو اپناتے ہیں۔
وقت دور نہیں کہ آذادیِ افکار و حرکات، کاروبار اور سماجی تعلقات بحال ہوں گے۔
انشاء الله
Enlish version is also appended below:-
(A Masterpiece if I could label it .,. )Uganda President KAGUTA MUSEVENI warns against people misbehaving during this COVID-19 period, "God has a lot of work, He has the whole world to look after. He cannot just be here in Uganda looking after idiots...". Below is his reported statement."In a war situation, nobody asks anyone to stay indoors. You stay indoors by choice. In fact, if you have a basement, you hide there for as long as hostilities persist. During a war, you don't insist on your freedom. You willingly give it up in exchange for survival. During a war, you don't complain of hunger. You bear hunger and pray that you live to eat againDuring a war, you don't argue about opening your business. You close your shop (if you have the time) and run for your life. You pray to outlive the war so that you can return to your business (that's if it has not been looted or destroyed by mortar fire.During a war, you are thankful to God for seeing another day in the land of the living. During a war, you don't worry about your children not going to school. You pray that the government does not forcefully enlist them as soldiers to be trained in the school premises now turned military depot.The world is currently in a state of war. A war without guns and bullets. A war without human soldiers. A war without borders. A war without cease-fire agreements. A war without a war room. A war without sacred zones.The army in this war is without mercy. It is without any milk of human kindness. It is indiscriminate - it has no respect for children, women, or places of worship. This army is not interested in the spoils of war. It has no intention of regime change. It is not concerned about the rich mineral resources underneath the earth. It is not even interested in religious, ethnic, or ideological hegemony. Its ambition has nothing to do with racial superiority. It is an invisible, fleetfooted, and ruthlessly effective army.Its only agenda is a harvest of death. It is only satiated after turning the world into one big death field. Its capacity to achieve its aim is not in doubt. Without a ground, amphibious and aerial machines, it has bases in almost every country of the world. Its movement is not governed by any war convention or protocol. In short, it is a law unto itself. It is a Coronavirus. Also known as COVID-19 (because it announced its destructive presence and intention in the year of our Lord 2019)Thankfully, this army has a weakness and it can be defeated. It only requires our collective action, discipline, and forbearance. COVID-19 cannot survive social and physical distancing. It only thrives when you confront it. It loves to be confronted. It capitulates in the face of collective social and physical distancing. It bows before good personal hygiene. It is helpless when you take your destiny in your own hands by keeping them sanitized as often as possible.This is not a time to cry about bread and butter like spoilt children. After all, the Holy book tells us that man shall not live by bread alone. Let's obey and follow the instructions of the authorities. Let's flatten the COVID-19 curve. Let's exercise patience. Let's be our brothers' keeper. In no time, we shall regain our freedom, enterprise, and socializing."
AKHTAR N JANJUA
http://anjanjua.blogspot.com
http://www.facebook.com/akhtar.janjua
https://twitter.com/IbneNawaz
http://www.facebook.com/akhtar.janjua
https://twitter.com/IbneNawaz
https://www.youtube.com/channel/UCcWozYlUgu-bkQU_YcPoxTg?view_as=subscriber
https://www.pinterest.com/akhtarjanjua
https://www.linkedin.com/in/akhtar-janjua-90373825
https://www.linkedin.com/in/akhtar-janjua-90373825
Thursday, April 16, 2020
NOSTALGIA
2:31 PM
16 APRIL ---55TH ---- NOSTALGIA . . .
Salam and Duaien . . .
Friends we have lost so many to the eternal world ... each one of us has to follow the path to ... Recently we lost a very vibrant, very spontaneous, at times over-bearing but sincere brother ZID ... When he was around he kept us going by his round the clock vigilance ... and ... his departure has given us a new found urgency to be on one platform ... Jamil sitting far off has pulled off what many couldn't ... the FLOOR of BROTHERS to Float ... Kudos.
May Durrani and others before him rest there in peace. Aameen
AKHTAR N JANJUA
16 APRIL
FOR 55TH
16TH APRIL 1977 - THE DAY WE WERE LAUNCHED INTO THE ORBIT OF A GREAT FRATERNITY ... THE BEST WORLD OVER - THE ARMED FORCES FRATERNITY ... EXACTLY FORTY THREE YEARS AGO (how the time has flown past).
UNBREAKABL BOND HAS BEEN AND SHALL REMAIN OUR HALLMARK IN SHA ALLAH. WE HAVE STOOD AND SHALL ALWAYS STAND FOR:-
HONOR AND DIGNITY
PATRIOTISM AND SACRIFICE
FRATERNITY AND FRIENDSHIP
LOVE AND AFFECTION
CARE AND CONCERN FOR THE MOTHERLAND AND ITS PEOPLE, FOR THE MOTHER ORGANIZATION AND FOR THE FAMILY OF 55TH
May Durrani and others before him rest there in peace. Aameen
. . . سٹھیا تو ہم سارے چکے ہیں اس لئے . . . Keeping in mind the short time at our disposal . . . Lets dare ourselves:-
When a new day begins, dare to smile gratefully
When there is darkness, dare to be the first to shine a light
When there is injustice, dare to be the first to condemn it
When something seems difficult, dare to do it anyway
When life seems to beat you down, dare to fight back
When there seems to be no hope, dare to find some
WHEN YOU ARE FEELING TIRED, DARE TO KEEP GOING
When times are tough, dare to be tougher
When love hurts you, dare to love again
When someone is hurting, dare to help him heal
When another is lost, dare to help him find the way
WHEN A FRIEND FALLS, DARE TO BE THE FIRST TO EXTEND A HAND
When you cross paths with another, dare to make him smile
When you feel great, dare to help someone else feel great too
WHEN THE DAY HAS ENDED, DARE TO FEEL AS YOU HAVE DONE YOUR BEST
BE THE BEST YOU HAVE BEEN - AT ALL TIMES.
HAPPY ANNIVERSAY
AKHTAR N JANJUA
http://anjanjua.blogspot.com
http://www.facebook.com/akhtar.janjua
https://twitter.com/IbneNawaz
http://www.facebook.com/akhtar.janjua
https://twitter.com/IbneNawaz
https://www.youtube.com/channel/UCcWozYlUgu-bkQU_YcPoxTg?view_as=subscriber
https://www.pinterest.com/akhtarjanjua
https://www.linkedin.com/in/akhtar-janjua-90373825
https://www.linkedin.com/in/akhtar-janjua-90373825


