AKHTAR N JANJUA

Allah created humans from a male and a female and made into tribes and nations for identification. However the most righteous is the most honoured. No Arab has any superiority over a non-Arab nor is a White any way better than a Black. All created beings are the decendants of Adam and existence of Adam sprang from dust. hence all claims to superiority and greatness, all demands for blood or ransom and all false traits or trends of rule are false.

Breaking

Monday, October 9, 2023

11:21 AM

" ایسا کرنا بہت ضروري ہے۔ 


ہر ظلم، تذلیل اور انسانیت کی تدفین کے لیے سب سے بڑا ہتھیار۔ 


یہ ظالموں کی ابدی دلیل اور غلاموں کا مقدر نوشتہِ جابراں۔ 


شامِ غم کی سحر نہیں ہوتی

یا ہمیں کو خبر نہیں ہوتی؟


گذرے چند ایام سفر میں گذرے۔ چہار اطراف بے آب و گیاہ زمین کہ گندم کی بوائ کے لیے تیار پڑی ہے، دھندلکی فضا، تحیر و خوف زدہ لوگ، افسردگی بے پناہ؛ اکثر کی زبان پر سوال و جواب ”خبرے کی بنسی“۔


چونکہ اکثریت کو اپنی پڑی ہے اس لیے ’فلسطینی  یلغار‘ سے نا بلد و بے سروکار۔ میں بھی فلسطینیوں کو اتنا ہی  کہوں گا کہ:


اچھا ہے دل کے ساتھ رہے پاسبانِ عقل

لیکن کبھی کبھی اسے تنہا بھی چھوڑ دے


سفر کی بات تو رستے وہی،  لیکن ماحول بدلا بدلا ۔ بل بور ڈ پرانے، سپانسر بھی پرانے لیکن ’سپلیش‘  نئے۔ گرد و زنگ آلود تصویریں  باہر نکل آئ ہیں؛ موقع پرستی، گردن ماری، جھوٹ اور سچ کی تفریق سے عاری ۔ ۔ غلامانہ ذہنیت ڈھٹائ سے محو، رقصِ عریاں ۔ ۔   پرسوں جس کو گالی دی تھی، آج کا محبوب کیونکہ ہوا (و ہوس) پھر غلاضتیں بکھیرنے پر آمادہ۔ کل کے محبوب آج کے معتُوب (عین ممکن کہ آنے والے کل پھر بن جائیں معشوق)، کہ ”غلامی میں بدل جاتا ہے قوموں کا ضمیر“، انا للہِ و انا ۔ ۔ ۔ ۔


روتی اور رُلتی قوم کو کون پوچھتا ہے ۔۔۔ اور جو چوٹی کے اوپر:


ان غلاموں کا یہ مسلک ہے کہ ناقص ہے کتاب

کہ سکھاتی نہیں مومن کو غلامی کے طریق


سبق یہی پڑھا ہے اور قوم کو بھی یہی پڑھانا ہے:


جھوٹ کو سنگھاسن پر بیٹھانا ہے

سچ کوسولی  پہ چڑھانا ہے

قوم جاے بھاڑ میں

ذات کو بچانا ہے خاندان کھرب پتی بنانا ہے

دشمن تو اپنا دوست ہے

دو قومئ نظریہ ایک افسانہ ہے

کون اقبال، کس کا ’قائد‘،

پرانے بیت گئے، یہ نیا زمانہ ہے

نئے اطوار، نئے طریق

ہر ”نقشِ کُہن“ کو مٹانا ہے





" ایسا کرنا بہت ضروري ہے، ہر ظلم، تذلیل اور انسانیت کی تدفین کے لیے سب سے بڑا ہتھیار۔ 


یہ ظالموں کی ابدی دلیل اور غلاموں کا مقدر نوشتہِ جابراں۔ 


شامِ غم کی سحر نہیں ہوتی

یا ہمیں کو خبر نہیں ہوتی؟


Akhtar N Janjua

http://anjanjua.blogspot.com

http://www.facebook.com/akhtar.janjua
https://twitter.com/IbneNawaz