AKHTAR N JANJUA

Allah created humans from a male and a female and made into tribes and nations for identification. However the most righteous is the most honoured. No Arab has any superiority over a non-Arab nor is a White any way better than a Black. All created beings are the decendants of Adam and existence of Adam sprang from dust. hence all claims to superiority and greatness, all demands for blood or ransom and all false traits or trends of rule are false.

Breaking

Friday, October 9, 2020

3:49 PM

چلتا رہے کارواں ۔ ۔ ۔

سلام و دعائیں ۔ ۔ ۔

یہ ہماری زندگی مسلسل بہار و خزاں کی کہانی ہے۔

کہیں جھرنوں اور زمزموں کے سحر انگیز ساز ہیں اور کہیں آنسوؤں کی بے خود روانی ہے۔
کل کا دن بھی کچھ ایسا ہی تھا۔
کاروانِ پاکستان کے پر عزم کارکنان نے ایک بزم سجای ہوی تھی اور مجھے مہمانِ خصوصی کے اعزاز کے قابل سمجھا۔

(کاروانِ پاکستان، یونیورسٹیز اور کالجز کے نوجوان بچے، بچیوں کی تنظیم ہے جس کا دائرہ کار ماشاء اللہ اب پورے پاکستان میں پھیل چکا ہے۔۔۔

ہر ڈویژن اور ضلع کی سطح پر اس کو منظم کیا جا رہا ہی، امانت اور صداقت ان کا نصب العین ہے، سیرتِ پاک خاتم النبیین صلی اللہ علیہ وسلم ان کے لائحہ عمل کا سر چشمہ ہے ۔۔۔ رفاعی کام اور معاشرتی مبنی بر مساوات ترویج و ہم آہنگی ان کا ہدف ہے۔ یتیم بچوں کی کفالت و تعلیمی اخراجات، منشیات کے خلاف جنگ، فرقہ واریت کے خلاف بند، نادار و لاچار و بیمار انسانیت کی بقا، غنڈہ گردی و بدمعاشی کے خلاف پر زور صدا، یا تقدیس و حرمتِ کی ردا ۔۔۔ سب ان کے دائرہ کار میں)۔۔۔


 






وہاں جا کر مجھے یہ خوشگوار حیرت بھی ہوی کہ انہوں نے اپنی ایڈوائزری کونسل کا چئر مین مجھے بنایا ہوا ہے۔ مصروفیات گوناگوں ہیں لیکن اب کا جذبہ اور ارادہ دیکھ کر انکار نہیں بن پڑا۔

اجلاس کے دوران گاوں سے باوا عاشق حسین شاہ صاحب کے انتقال کی خبر موصول ہوی۔ ایک انتہای نیک، بے ضرر، سب کا بھلا چاہنے والی پابندِ صوم و صلاۂ، رحمتوں کی امین پاک روح اپنے خالق کے حضور پیش ہو گئی۔ بچے اور گاوں والے ان کے صدقے ہونی والی فیوضیات سے محروم۔ اللہ کریم جنت الفردوس میں اعلی ترین درجات سے نوازے اور پسماندگان پہ رحم فرماے۔

آمین۔

شام گیے کاروانِ پاکستان کی محفل ختم ہوی تو دوسری محفل کا بلاوہ موجود تھا۔ پیر سید سعادت علی شاہ صاحب چورہ شریف عالمی ختمِ نبوت کا دعوت نامہ (بیس اکتوبر) دینے تشریف لا رہے تھے۔ یہ کانفرنس ان کے یہاں پچھلے چون سال سے مسلسل ہو رہی ہے۔





پچھلے سال بھی کچھ عرض کرنے کا خصوصی حکم ہوا تھا اور یہی حکم اب کے جاری ہوا ہے۔ دوستوں نے ایک خوبصورت نشست کا اہتمام کر دیا۔ خوبصورت باتیں بھی ہوئیں، عشا کی نماز بھی چوتھی منزل پر باجماعت ہوی اور وہیں پر عاشق حسین شاہ صاحب کے لیے دل کی گہرائیوں سے دعاے مغفرت بھی۔

سب اللہ کریم کا۔







AKHTAR N JANJUA
http://anjanjua.blogspot.com
http://www.facebook.com/akhtar.janjua
https://twitter.com/IbneNawaz
https://www.youtube.com/channel/UCcWozYlUgu-bkQU_YcPoxTg?view_as=subscriber
https://www.pinterest.com/akhtarjanjua
https://www.linkedin.com/in/akhtar-janjua-90373825