AKHTAR N JANJUA

Allah created humans from a male and a female and made into tribes and nations for identification. However the most righteous is the most honoured. No Arab has any superiority over a non-Arab nor is a White any way better than a Black. All created beings are the decendants of Adam and existence of Adam sprang from dust. hence all claims to superiority and greatness, all demands for blood or ransom and all false traits or trends of rule are false.

Breaking

Sunday, May 10, 2020

6:17 PM

ایام ۔ مکہ ۔۔ بدر ۔۔۔ اور ماں ۔ ۔ ۔

سلام اور دعائیں ۔ ۔ ۔

رمضان  کریم کی بركات و فیوضیات سے آپ اور گرد و نواح منور و معطر ہوں۔ روحاني بالیدگی اور جسمانی صحت و  پاکیزگی مقدر ہو جاے ۔ آمین

آج صبح سحری کے لئے دستر خوان پر  آنے والے بچے اپنی ماں جی کو آتے ہی وش کر رہے تھے کیونکہ آج مدرز ڈے ہے۔ میں دھیرے دھیرے مسکرا کر ان کے سلام کا جواب دے رہا تھا اور حیران تھا کہ کیسی خوش کُن تبدیلیوں کو گلوبل ویلج کے برقی مواصلاتی رابطوں نے ہماری زندگیوں  کا حصہ بنا دیا ہے ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔  اور اس بھیڑ چال میں ہم کیا کچھ بھلا بیٹھے ہیں اور کیا گنوا چکے ہیں ؟؟؟؟

ماں کوی ہو، کہیں کی ہو عظیم المرتبت ہے اسی لئے تو ہمیں حکم ہے والدین سے احسان والا رویہ اپنانے کا، ان کا حکم ماننے کا اور  اف تک نہ کرنے کا۔اور سب سے بڑھ کر یہ درسِ خلیلی (علیہ السلام) کہ روازنہ نہ صرف یہ کہ مدرز ڈے منایا جاے بلکہ والدین ڈے منایا جاے اور وہ بھی دن میں پانچ دفعہ ۔ ۔ ۔ صرف فرض پڑھنے والے پانچ لیکن سنت و نوافل و تراویح و تہجد  پڑھنے والے تو درجنوں دفعہ ۔۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ربنا الغفرلی ولوالدی  ۔ ۔  اکثر مسلمان سلام سے پہلے یہی دعا کرتے ہیں ۔ ۔ ۔ دعاِ ابراہیمی ۔ ۔ ۔ یہ سال میں ایک دن والے تو وہ ہوں گے جو والدین کو اولڈ ہومز میں چھوڑ آتے ہیں ۔ ۔ ۔ ہمارا تو ہر یوم والدین ڈے ہے۔

دوسري طرف قابلِ افسوس بات یہ ہے کہ اسلامی تاریخ کے بڑے ایام آتے ہیں اور گذر جاتے ہیں  ۔ ۔ ۔ رمضان کریم مہینہ ہے بدر کا، (سولہ اور سترہ)، بدر والوں کا، فاتحینِ مکه کا،وہ جو بڑی بے سروسامانی سے نکالے گئے تھے، جن پر ہر ظلم روا رکھا گیا تھا لیکن وہ واپس آے تو اس شان سے کہ بڑے دشمن کا گھر بھی دارلامن  قرار دیا، نہ کوی بدلہ لیا نہ کچھ فاتحین کی طرح تاخت و تاراج کیا ۔ ۔ ۔ رحم اور کرم کی بارشیں امڈ کر برسیں اور انسانیت فروش دشمن انسانیت  کے عظیم نشان بن گئے ۔ ۔ ۔

 بدر جہاں ۔ ۔ ۔ ایمان اور عمل ۔ ۔ کی ایسی مثالیں رقم ہویں کہ  بدریوں کا مقام ہی علیحدہ ہو گیا ۔ ۔ 
۔ صحابہ کرام سب عظمتوں کے مینار لیکن بدری اصحاب عظمتوں کے شمس و قمر ۔ ۔ ۔ 


کاش ہم سب ان ایام کو بھی یاد رکھیں اور ان سے منسلک ایمان و عمل کی عظیم داستانوں کو بھی 


ہیپی مدرز ڈے ۔ ۔ ۔






AKHTAR N JANJUA
http://anjanjua.blogspot.com
http://www.facebook.com/akhtar.janjua
https://twitter.com/IbneNawaz
https://www.youtube.com/channel/UCcWozYlUgu-bkQU_YcPoxTg?view_as=subscriber
https://www.pinterest.com/akhtarjanjua
https://www.linkedin.com/in/akhtar-janjua-90373825