AKHTAR N JANJUA

Allah created humans from a male and a female and made into tribes and nations for identification. However the most righteous is the most honoured. No Arab has any superiority over a non-Arab nor is a White any way better than a Black. All created beings are the decendants of Adam and existence of Adam sprang from dust. hence all claims to superiority and greatness, all demands for blood or ransom and all false traits or trends of rule are false.

Breaking

Saturday, January 9, 2016

DUA ........... !

Salam and Duaien !

I was privileged to be one of the guest speakers in a seminar organized by Islamic International University Islamabad. I concluded my talk with a special Dua derived from different Duas of Syedna Shiekh Abdul Qadir Gilani RA. One of the participating scholars recently asked me to provide a copy of Dua to him. Gratefully I share Dua with him and other friends:-

بسم اللہ الرحمٰن الرحیم

یا الٰہی امام اور امت، حکمران اور عوام؛ دونوں کی اصلاح فرما۔

اِن کے دلوں میں نیکیوں کی محبت پیدا فرما ۔

اِنہیں ایک دوسرے سے نفرت و عداوت سے بچا ۔

اللہ کریم تو ہم سب کی ظاہری اور چھپی ہوئ باتوں کو جانتاہے، ہماری درستگی فرما۔

ہم گناہوں میں لتھڑے ہوے ہیں، ہماری بخشش و مغفرت فرما ۔

ہمیں توفیق عطا فرما کہ ہم ہر اُس کام سے رک جائیں، جس سے تو نے روکا ہے۔ اور ہر وہ عمل اختیار کر لیں، جس کے کرنے کا تو نے حکم دیا ہے ۔

الٰہی ہمیں گناہوں کی ذلت سے نکال لےاور ہماری پردہ پوشی فرما ۔

اپنے سوا ہر غیر سے ہمارے دل پھیر دے اور اپنی اطاعت و بندگی کے ذریعے ہمیں عزت نصیب فرما  ۔

  اللہ کریم ہمیں اپنے ذکر میں مشغول فرما دے اور ہر حال میں شکر ادا کرنے والا اور صحیح طریقے سے بندگی کرنے والا بنا دے ۔

لا اِلٰہَ الاّ اللہُ مَا شا۶َ اللہُ کانَ لا قوةَ اِلّا بِاللہِ العلِیِ العظیم

اللہ کریم ہماری لغزشیں اور غفلتیں کثیر ہیں، در گذر فرما ۔

الٰہی ہم تجھ سے ایسا ایمان مانگتے ہیں جو تیری بارگاہ میں پیش کیے جانے کے لائق ہو، ایسا ایقان مانگتے ہیں جس کے ساتھ روزِ قیامت تیرے حضور کھڑے ہو سکیں  ۔
     
ایسی عصمت عطا کر جو گناہوں کی ہلاکتوں سے بچنے کا وسیلہ ہو اور ایسی رحمت فرما جو عیبوں کی گندگی سے ہمیں پاک کر دے  ۔

ایسا علم عطا فرما جس سے ہم تیرے اوامر و نواہی کو جاننے کے قابل ہو سکیں اور ایسی سمجھ ہمارا مقدر بنا دے جو تیری بارگاہ میں مناجاتِ صحیحہ کرنا سکھا دے  ۔

اے اللہ تو دنیا و آخرت میں ہمیں اپنے ولیوں میں شامل فرما اور ہمارے دلوں کو اپنی معرفت کے نور سے بھر دے  ۔

  
اے اللہ تو ہمارے عقول کی آنکھوں کو اپنی ہدائت کے سرمہ سے مزین فرما دے  ۔

اے رحمان ہمارے افکار و خیالات کو شبہات سے محفوظ فرما دے اور ہمارے نفوس کو اِن کی ہلاکت خیزیوں میں گِر پڑنے سے روک لے  ۔

یا اللہ نماز کو قائم کرنے میں ہماری مدد فرما  ۔

اے اللہ جہاں امید ہم سے منقطع ہو جائے گی اور جب ہمارے اپنے ہمیں قبر کی تاریکیوں میں اتار کر ہم سے منہ پھیر کر چلے جائیں گے اور جہاں ہم صرف اپنے اعمال کے رحم و کرم پر ہوں گے وہاں اُس مشکل گھڑی میں تُو ہماری طرف نظرِ کرم  فرمانا  ۔


اِلٰہی اپنے کمزور بندوں کو خطا و لغزش سے پاک رہنے پر ثابت قدم فرمااور  زبانوں پرہر وقت وہ بات جاری فرما دے جو سننے والوں کو نفع پہنچاے اور سخت دلوں  کو نرم کر دے ۔

یا پروردگار میری، تمام حاضرین اور جملہ مسلمانوں کی بخشش فرما دے  ۔

آمین


Dheron Duaien

Akhtar N Janjua
https://www.facebook.com/akhtar.janjua
http://anjanjua.blogspot.com/
https://twitter.com/IbneNawaz


 

No comments: