Friday, July 5, 2013

آپ کو کیسے خیالات آتے ھیں ؟

کسی نے کہا ھے : دل پر گزرنے والے خیالات چار قسم کے ھوتےھیں ۔

اللہ عزوجل کی طرف سے ؛

ساتھ لگے فرشتے کی طرف سے ؛

اپنے نفس کی طرف سے ؛

شیطان مردود کی طرف سے ۔


اللہ کریم کی طرف سے آنے والا خیال انسان کو جنجھوڑنے اور اصل کی طرف متوجہ اور بیدار کرنے کے لیے ھوتا ھے ۔

ملکی خیال  اللہ کریم کی  اطاعت گزاری پر برانگیختہ کرتا ھے ۔

نفسانی خیالات نفسانی خواھشات کے طالب ھوتے ھیں ۔

اور شیطان جو کہ ازلی دشمن ھے انسان کا وہ اپنے وسوسوں اور خیالات سے اللہ عزوجل کی نافرمانی پر ابھارتا ھے !


توحید کی علمبرداری خدایٔ خیالات کی امین بن جاتی ھے ۔

معرفت ملکی خیال کو قبول کرنا سکھاتی ھے ۔

ایمان نفس اور اس کی ناجایٔز خواھشات کو رد کرنے کا ھتیھار ھے ۔

اسلام کا علم اور اس پر عمل شیطان مردود کو رد کر دیتا ھے ۔




                  (  مشکل کام نہیں ھ؁ے بس ذرا سعی کی ضرورت ھے ۔ اللہ کرم توفیق اور استقامت عطا فرماۓ  ۔  آمین )  


........Akhtar N Janjua..... 

http://anjanjua.blogspot.com/

http://www.facebook.com/akhtar.janjua

https://twitter.com/IbneNawaz

No comments:

Post a Comment