Thursday, July 4, 2013

تعریف کے لالٔق کون

تعریف کے لالٔق وہ ذات ھےجو اپنی کبریایٔ کی وجہ سے نگاھوں کے ادراک سے محجوب ھے ۔

جو اپنے جلال اور جبروت کی وجہ سےکسی بھی قسم کے ظن و گمان کی یافت میں نہیں آ سکتی ۔

جو مخلوق کی ذات سے مشابہت رکھنے سے منزہ ھے ۔

جو اپنی صفات کی وجہ سے حادث اشیاء کی صفات سے مبرا اور پاک ھے ۔

  • جو ازل سے ھے اور ابد تک باقی رھے گی ۔


جو ھر  قسم کی مشابہت ، مخالفت اور مشاکلت سے بلند و بالا ھے ۔

جو اپنی علامات اور نشانیوں کے ذریعے سے اپنی وحدانیت کی طرف مخلوق کی رھنمایٔ فرماتی ھے ۔

وہ اپنے اسماء، خصوصیات اور صفات کے ذریعہ سے  متعارف ھے ۔

وہ ایک ھے، تنہا ھے ، منفرد ھے ، بے نیاز ھے ، قدیم ھے ، عالم ھے ، قادر ھے ، زندہ ھے ، سمیع ھے ، بصیر ھے ، غالب ھے ، عظیم ھے ، جلیل ھے ، کبیر ھے ، سخی ھے ، مہربان ھے ، سب سے بڑا ھے ، جبار ھے ، باقی ھے ،اول ھے ، معبود ھے ، سردار ھے ، مالک ھے ، پروردگار ھے ، رحمان ھے ، رحیم ھے ، ارادہ کرنے والا ھے ، حکیم ھے ، متکلم ھے ، خالق 
ھے ، رازق ھے ، اور ان تمام صفات سے متصف ھے جو اس نے اپنی بیان کی ھیں اور ان تمام ناموں سے موسوم ھے جو اس نے اپنے لیے مقرر کر رکھے ھیں ۔

نہ اس سے پہلے ’قبل‘ تھا نہ ’بعد‘ کا لفظ اس منقطع کر سکتا ھے ۔


                         وھی خدا ھے ۔


........Akhtar N Janjua..... 

http://anjanjua.blogspot.com/

http://www.facebook.com/akhtar.janjua

https://twitter.com/IbneNawaz

No comments:

Post a Comment